Showing posts with label Urdu Grammar. Show all posts
Showing posts with label Urdu Grammar. Show all posts

Sunday, July 21, 2019

اردو قواعد

اردو قواعد

اردو زبان کے چند اہم مسائل جنہیں جاننا بہت ضروری ہیں۔

صرف و نحو :- اردو گرامر کو کہا جاتا ہے۔
قواعد :- اردو گرامر کے اصولوں کو کہتے ہیں۔
قواعد کے اقسام :- بس تین ہیں۔ 1) علم ہجّا 2) علم حرف اور 3) علم نحو۔
علم ہجّا :- حرفوں کے مطالعہ کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
علم حرف :- لفظوں کے مطالعہ کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
علم نحو :- جملوں کے مطالعہ کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
  1. الف ممدودہ :- مدّ والا الف(آ) ہوتا ہے جوکھینچ کر پڑھا جاتا ہے۔ جیسے آم ، آلو وغیرہ
  2. الف مقصورہ :- 'ی' پر کھڑے الف کو کہتے ہے۔جہاں 'ی' کے بجائے الف 'ا' کی آواز پیدا ہوتی ہے۔ جیسے موسیٰ ، عیسیٰ ، لیلیٰ وغیرہ
  3. واؤ معروف :- ایسے واؤ کو کہتے ہے جہاں واؤ 'و' سے پہلے والے حرف پر پیش (ــُـ) ہو اور واؤ کو کھینچ کر پڑھا جاتا ہے۔جیسے زون ، اون وغیرہ۔
  4. واؤ مجہول :- ایسے واؤ کو کہتے ہے جہاں واؤ کو کھینچ کر نہیں پڑھا جاتا ہے چاہئیے اس سے پہلے والے حرف پر پیش ہی کیوں نہ ہو۔ جیسے سونا ، چور ، مور وغیرہ۔
  5. واؤ لین :- ایسے واؤ کو کہتے ہے جب اس سے پہلے والے حرف پر (ــَـ) زبر ہو ۔اور واؤ کی آواز چھوٹی ہوجاتی ہے۔ جیسے قول ، طور وغیرہ۔
  6. واؤ معدولہ :- یہ واؤ تو لکھا جاتا ہے مگر پڑھا نہیں جاتا ہے یہ اکثر ' خ' کے بعد آتا ہے۔ جیسے خوب ، خوش ، خودی وغیرہ۔
  7. یائے معروف :- اس ' ی ' کو کہتے ہے جس کی آواز کھینچ کر نکلتی ہے۔ جیسے تباہی ، لڑکی ، گیت وغیرہ۔
  8. یائے مجہول :- اس ' ی ' کی آ واز واضع ہوتی ہے اور زیادہ کھینچ کر نہیں نکلتی ہے۔جیسے دیکھا ، ریکھا ، بیٹا وغیرہ۔
  9. یائے لین :- جب ' ی ' سے پہلے والے حرف پر زبر (ــَـ) ہوتا ہے اور ' ی ' کی خود کی آواز بنسبت زبر سے کم نکلتی ہو ۔ جیسے فیصلہ ، کیلا وغیرہ۔
  10. یائے مخلوط :- وہ ' ی ' جو لکھنے میں تو آتی ہے لیکن اپنے سے پہلے حرف کے ساتھ تلفظ میں مل جاتی ہے اور اسکا اپنا تلفظ زیادہ نہیں ابھرتا۔ جیسے پیار ، تیار خیال وغیرہ۔
  11. نون ظاہرہ :- وہ نون ہے جس کی آواز صاف ظاہر ہوتی ہے۔جیسے پان ، پانی ، رانی وغیرہ۔
  12. نون فعنّہ :- اس نون کو کہتے ہے جس کی آواز صاف نہ نکلے بلکہ ناک میں ہی پڑھیں جائے ۔ جیسے بانس ، گاؤں ، وہاں وغیرہ۔
  13. نون غُنہ :- ا ، و ، ی کے بعد ہی استعمال ہوتا ہے۔
  14. ہائے ملفوظ :- وہ ' ہ ' ہے جس کی آواز پوری ظاہر ہو۔ جیسے جہاں ، وہاں ، ہمارا وغیرہ۔
  15. ہائے مخلوط :- وہ ' ہ ' ہے جس کی آواز کا تلفظ اس سے پہلے والے حرف سے مل کر نکلتا ہے۔ جیسے بھاگا ، دھاگا وغیرہ۔
  16. ہائے مختفی :- وہ ' ہ ' ہے جس کی آواز پوری طرح ' ہ' کی نہیں نکلتی ہے ۔ کبھی یہ زبر کی اور کبھی اپنی ہی آواز نکالتی ہے۔جیسے بہانہ ، افسانہ ، راجہ ، راستہ وغیرہ
  17. To be continued...


Featured post

Comparison Among Islam , Judaism And Christianity

Islam , Judaism And Christianity *) Islam: Title of Followers : Muslims Origin : Arabia (622 CE) ( Fully Implemented) otherwise fro...