Showing posts with label Hamd-o-sana ho tere. Show all posts
Showing posts with label Hamd-o-sana ho tere. Show all posts

Friday, June 30, 2023

حمد وثنا ہو تیری کون و مکاں والے | Hamd-O-Sana ho teri

حمد وثنا ہو تیری کون و مکاں والے

 حمد وثنا ہو تیری کون و مکاں والے

اے رب ہر دو عالم دونوں جہان والے

بن مانگے دینے والے عرش و قرآن والے

گرتے ہیں تیرے در پر سب آن بان والے

ہے شک رحیم ہےتو رحمت نشان والے

اے رب ہر دو عالم دونوں جہان والے

یوم جزا کے مالک خالق ہمارا تو ہے

کرتےہیں سجدے تجھ کو تیری ہی جستجو ہے

امداد تجھ سے چاہیں سب کا سہارا تو ہے

تیری ہی بارگاہ میں یہ بھی اِک آرزو ہے

راستہ دکھا دے سیدھا وہ آسمان والے

وہ راستہ دکھا تو پروردگار عالم

 جس پر چلا کیے ہیں پرہیزگار عالم

نعمت ملی ہیں جن کو تجھ سے نگارعالم

اور نام اُن کا اب تک ہیں یادگارِ عالم

تیری نظر میں ٹھہرے جو عز و شان والے

معتوب ہیں جو تیرے اے خالقِ یگانہ

گم راہ ہوئے جو تجھ سے اے صاحبِ زمانہ

ہم عاجزوں کو یارب اُن کی نہ راہ چلانا

کر رحم اتنا اب تو اے قادرِ توانا

مقبول یہ دعا ہو اے لامکاں والے

حمد و ثنا ہو تیری کون و مکاں والے

اے رب ہر دو عالم دونوں جہان والے


Featured post

Comparison Among Islam , Judaism And Christianity

Islam , Judaism And Christianity *) Islam: Title of Followers : Muslims Origin : Arabia (622 CE) ( Fully Implemented) otherwise fro...