Showing posts with label پروردگارِ عالم تیرا ہی ہے سہارا. Show all posts
Showing posts with label پروردگارِ عالم تیرا ہی ہے سہارا. Show all posts

Wednesday, June 12, 2019

پروردگارِ عالم

پروردگارِ عالم
پروردگارِ  عالم  تیرا  ہی ہے سہارا    تیرے سوا جہاں میں کوئی نہیں ہمارا
نوح  کا  سفینہ  تو نے طوفان  سے بچایا
دنیا  میں  تو  ہمیشہ  بندوں کے  کام  آیا
مانگی خلیل نے جب تجھ سے دعا خدایا
آتش  کو  تو  نے  فوراً  اک  گلستان  بنایا
مولیٰ  تیرے  کرم  کا   کوئی  نہیں  کنارہ
پروردگارِ  عالم  تیرا  ہی ہے سہارا    تیرے سوا جہاں میں کوئی نہیں ہمارا
یونس کو تو نے مچھلی کے پیٹ سے نکالا
تو نے  ہی مشکلوں میں ایوب کو سنبھالا
الیاس  پر   کرم   کا   تو   نے   کیا   اجالا
ہر  التجاء  نے  تیری رحمت  کو ہیں ابھارا
تو  نے  صدا  الٰہی  بگڑی  کو  ہیں  سنوارا
پروردگارِ  عالم  تیرا  ہی ہے سہارا    تیرے سوا جہاں میں کوئی نہیں ہمارا
یوسف کو  تو  نے  مولا دی قید  سے رہائی
یعقوب  کو   دوبارہ   شکلِ   پِسر   دکھائی
بہتی  ہوئی ندی میں موسیٰ کی  راہ بنائی
تو نے صلیب پر بھی عیسیٰ کی جان بچائی
محمد کی حیاتِ طیبہ سے مٹائی ہر گمراہی
بدولت رحمتِ قرآن ہر اشیاء کی جان بچائی
اللّٰہ!  تیری   رحمت  کا  نہیں   ہیں   شمارہ
پروردگارِ  عالم  تیرا  ہی ہے سہارا    تیرے سوا جہاں میں کوئی نہیں ہمارا





Featured post

Comparison Among Islam , Judaism And Christianity

Islam , Judaism And Christianity *) Islam: Title of Followers : Muslims Origin : Arabia (622 CE) ( Fully Implemented) otherwise fro...